تلنگانہ

خلیجی ملک سے واپسی کے بعد شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

ضلع جگتیال سے تعلق رکنے والے رمیش نامی شخص نے خلیج سے واپس ہونے کے بعد ملاپور منڈل کے وینکٹ راؤپیٹ میں مبینہ طور پر اپنی بیوی سنیتا کا قتل کر دیا۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) ضلع جگتیال سے تعلق رکنے والے رمیش نامی شخص نے خلیج سے واپس ہونے کے بعد ملاپور منڈل کے وینکٹ راؤپیٹ میں مبینہ طور پر اپنی بیوی سنیتا کا قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
مسعود بن احمد گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وطیفہ حسن پر سبکدوش
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
حیدر آباد میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ
لائم لائٹ ڈائمنڈز نے حیدرآباد میں اپنے دوسرے اسٹور کا افتتاح کردیا، لکشمی مانچو نے انجام دیا افتتاحی فریضہ

گاؤں والوں کے مطابق رمیش جو کچھ سال قبل روزگار کی تلاش میں دبئی گیا تھا، حال ہی میں واپس ملک آیا۔ رمیش اور سنیتا کے درمیان اکثر ایک دوسرے سے جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جیسے ہی بحث طویل ہو گئی، رمیش نے سنیتا کا سر دیوار سے دے مارا۔ سر پر شدید چوٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ رمیش جس نے 10سال قبل سنیتا سے شادی کی تھی دبئی سے واپسی کے بعد اس کے کردار پر شک کرنے لگا اور اس سے جھگڑا شروع کر دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جگتیال ہسپتال منتقل کر دیا۔