شمالی بھارت

آر ایس ایس کارکنوں پر حملہ کے بعد ملزم کے گھر پر بلڈوزر چلادیاگیا

مندر کے پڑوس میں رہنے والے نصیب چودھری نے اس پر اعتراض کیا اور لڑائی کے دوران اس نے اور اس کے بیٹے بسم چودھری نے لوگوں پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

جے پور: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے راجستھان کی راجدھانی جے پور کے کرنی وہار تھانہ علاقے میں ایک مندر میں ایک پروگرام کے دورن اتوار کو حکومت نے نصیب چوہدری کے غیر قانونی گھر پر بلڈوزر چلا دیا، ملزم نے کارکنوں پر چاقو سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
مندر میں اسٹیج منہدم، ایک عورت ہلاک
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید

سرکاری ذرائع کے مطابق جے ڈی اے نے 17 اکتوبر کی رات اس علاقے کے رجنی وہار میں واقع شیو مندر میں آر ایس ایس کے کارکنوں پر حملے کے بعد ملزم نصیب چودھری کو غیر قانونی مکان سے متعلق نوٹس دیا تھا اور اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔ لیکن جے ڈی اے کے دستے نے اتوار کی صبح تقریباً 11 بجے کارروائی شروع کی اور غیر قانونی طور پر قبضہ کیے گئے حصے کو مسمار کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو شرد پورنیما کی رات رجنی وہار میں واقع مندر میں جاگرن اور کھیر کی تقسیم کا پروگرام چل رہا تھا۔ مندر کے پڑوس میں رہنے والے نصیب چودھری نے اس پر اعتراض کیا اور لڑائی کے دوران اس نے اور اس کے بیٹے بسم چودھری نے لوگوں پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد ملزم نصیب، اس کی بیوی اور بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔