شمالی بھارت

اترپردیش کے بعد اب اجین میں دوکانداروں کو نام اور فون نمبر لکھوانے کی ہدایت

اجین چیف منسٹر مدھیہ پردیش موہن یادو کا آبائی ٹاؤن ہے۔ یہ شہر مہاکال مندر کے لئے مشہور ہے، جہاں دنیا بھر سے خاص طور پر ساون کے مہینہ میں بھکت آتے ہیں۔ ساون کا مہینہ پیر کے دن سے شروع ہونے والا ہے۔

بھوپال: بی جے پی زیراقتدار اجین میونسپل کارپوریشن نے دوکانداروں سے کہا ہے کہ وہ پرانے شہر میں اپنی دوکانوں کے باہر اپنا نام اور موبائل نمبر لکھوائیں۔ اترپردیش میں ہوٹل مالکوں کو بی جے پی حکومت کی ایسی ہی ہدایت کہ چند دن بعد اجین میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

اجین کے میئر مکیش تتوال نے ہفتہ کے دن کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر پہلی مرتبہ 2000 روپے اور دوسری مرتبہ 5000 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اِس حکم کا مقصد سیفٹی اور کھلاپن یقینی بنانا ہے۔ مسلم دوکانداروں کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اجین چیف منسٹر مدھیہ پردیش موہن یادو کا آبائی ٹاؤن ہے۔ یہ شہر مہاکال مندر کے لئے مشہور ہے، جہاں دنیا بھر سے خاص طور پر ساون کے مہینہ میں بھکت آتے ہیں۔ ساون کا مہینہ پیر کے دن سے شروع ہونے والا ہے۔

آئی اے این ایس کے بموجب مدھیہ پردیش کے بعض دیگر شہروں میں بھی ایسا ہی منصوبہ ہے۔ مقامی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں ریاستی حکومت پر زور دینا شروع کردیا ہے۔ بی جے پی کے بعض مقامی قائدین نے بھی چیف منسٹر موہن یادو سے مطالبہ کیا ہے کہ ساری ریاست میں دوکانداروں کے لئے لازمی قرار دیا جائے کہ وہ اپنا نام اور موبائل نمبر باہر لکھوائیں۔

a3w
a3w