تعلیم و روزگار

خانگی ڈینٹل کالجوں میں مخلوعہ نشستوں پرداخلے

کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی کی جانب سے خانگی ڈینٹل کالجس میں مینجمنٹ کوٹہ کے تحت مخلوعہ نشستوں کو پر کرنے کیلئے ”ماپ اپ“ اعلامیہ جاری کیاگیا۔

حیدرآباد: کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی کی جانب سے خانگی ڈینٹل کالجس میں مینجمنٹ کوٹہ کے تحت مخلوعہ نشستوں کو پر کرنے کیلئے ”ماپ اپ“ اعلامیہ جاری کیاگیا۔

آج جاری کردہ اعلامیہ کی روسے 19اور20دسمبر کوویب کونسلنگ منعقد کی جائے گی۔دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد مخلوعہ نشستوں کوپر کرنے کیلئے ”ماپ اپ“ اعلامیہ جاری کیاگیا۔

کالج واری سطح پر مخلوعہ نشستوں کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پررکھی گئی ہیں۔

19 دسمبر کو شام 4بجے سے 20دسمبر شام 4بجے تک امیدواروں کیلئے ویب آپشنس دستیاب رہیں گے۔

مزیدتفصیلات یونیورسٹی کی وہب سائٹ www.knruhs.telengana.gov.inسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔