تلنگانہ

ایرپورٹ کیلئے فضائیہ کی منظوری، تلنگانہ کے عادل آباد میں مسرت کی لہر

برسوں کے انتظار کے بعد ایرپورٹ کے قیام کے لئے ہندوستانی فضائیہ کی اصولی منظوری ملنے پر تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے مقامی افرادخوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔عادل آباد ٹاون کے قریب وزارت دفاع کی 362 ایکڑ اراضی دستیاب ہے۔

حیدرآباد: برسوں کے انتظار کے بعد ایرپورٹ کے قیام کے لئے ہندوستانی فضائیہ کی اصولی منظوری ملنے پر تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے مقامی افرادخوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔عادل آباد ٹاون کے قریب وزارت دفاع کی 362 ایکڑ اراضی دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

یہاں ایک ایرپورٹ بنانے کے لئے عوام اور عوامی نمائندے کئی سالوں سے حکومت سے مطالبہ کر رہے تھے۔مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے ایرپورٹ کے قیام لئے مثبت رویہ اختیار کرتے ہوئے وزارت دفاع سے مشاورت کی، جس کے نتیجہ میں اس کی اجازت دے دی گئی۔ یہاں فضائیہ کا تربیتی مرکز قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس اقدام سے نہ صرف علاقہ میں سفری سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ قومی دفاع میں ضلع کو ایک منفرد شناخت بھی حاصل ہوگی۔

علاقہ کے عوامی نمائندوں نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایرپورٹ کے قیام سے نہ صرف کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا۔

مقامی صنعتوں، تعلیمی اداروں، اور طبی سہولیات کے لئے بھی یہ ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد اس منصوبہ پر عمل درآمد کرے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے مناسب فنڈز فراہم کرے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرپورٹ کے قیام سے عادل آباد کو بڑے شہروں سے جوڑنے میں مدد ملے گی، جس سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔