جرائم و حادثات
فضائیہ کا سکھوئی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
جمعہ کی علی الصبح حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے فضائیہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ حادثہ جورہاٹ سے 60 کلومیٹر دور پیش آیا۔ پائلٹ کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ فضائیہ بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔
نئی دہلی: آسام کے کاربی انگلونگ علاقے میں جمعرات کو فضائیہ کا سکھوئی-30 لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔
جمعہ کی علی الصبح حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے فضائیہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ حادثہ جورہاٹ سے 60 کلومیٹر دور پیش آیا۔ پائلٹ کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ فضائیہ بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔
قبل ازیں، فضائیہ نے جمعرات کی رات دیر گئے بتایا تھا کہ ایک سکھوئی طیارہ مقررہ وقت کے مطابق واپس نہ آنے کے بعد تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا تھا کہ ایک سکھوئی لڑاکا طیارہ کے طے شدہ وقت پر واپس نہ آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ہوائی جہاز نے آسام کے جورہاٹ ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اوراس سے جمعرات کی شام 7:42 بجے آخری بار رابطہ ہوا تھا۔