ایر انڈیا ایکسپریس تنازعہ، 85 پروازیں منسوخ
جمعرات کو ایر انڈیا ایکسپریس عملہ کے ارکان کے اجتماعی طور پر عملہ کی رخصت لینے پر 80 پروازیں منسوخ کردی گئیں، یہ بات ایک عہدیدار نے بتائی۔
نئی دہلی: جمعرات کو ایر انڈیا ایکسپریس عملہ کے ارکان کے اجتماعی طور پر عملہ کی رخصت لینے پر 80 پروازیں منسوخ کردی گئیں، یہ بات ایک عہدیدار نے بتائی۔
ہم آج 283 فلائٹس چلا رہے ہیں، ہم نے تمام وسائل کو بروئے کار لایا ہے اور ایر انڈیا ہماری مدد 20 روٹس چلانے میں مدد کرے گا۔ تاہم ہماری 85 فلائٹس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
ہم اپنے مہمانوں پر زور دیتے ہیں کہ پرواز کے لئے ہم سے ربط قائم کریں تاکہ وہ اِس بات کا جائزہ لیں کہ آیا پروازوں کے متاثر ہونے سے اُن پر ایرپورٹ پہنچنے تک کیا خلل پڑا ہے۔ یہ بات ایر انڈیا ایکسپریس کے ترجمان نے بتائی۔
اگر اُن کی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں یا اُن میں تاخیر 3 گھنٹوں سے زائد ہورہی ہے، وہ مکمل طور پر ادا کردہ رقم حاصل کرسکتے ہیں یا پھر بعد کی تاریخ میں بغیر فیس کے پرواز کرسکتے ہیں، ترجمان نے یہ بات بتائی۔
منگل سے 300 کیبن عملے کے ارکان اجتماعی طور پر رخصت پر چلے گئے ہیں۔ اُن کا ا لزام ہے کہ روزگار کے تیقن، تنخواہ محفوظ رکھنے اور سینیاریٹی اور مہارت کو تسلیم کے باوجود جس کے بعد ہی اُن کی روانگی کا فیصلہ ایر ایشیاء سے ایر انڈیا ایکسپریس تک منتقلی کو دیکھا گیا۔