شمالی بھارت

نپور شرما کا سر قلم کرنے کی دھمکی یوپی میں ایک شخص گرفتار

ملزم کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور تعزیرات ِ ہند کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ ناصر کو اس وائرل ویڈیو میں نپور شرما کے خلاف گالی گلوج کرتے اور اس کا سر قلم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے سنا جاسکتاہے۔

بریلی (اترپردیش): بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کا سر قلم کردینے کی دھمکی دینے پر اترپردیش میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم ناصر نے اپنے ایک وائرل ویڈیو میں نپور شرما کو دھمکی دی تھی۔ فریدپور پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

انسپکٹر نریش نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ملزم کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور تعزیرات ِ ہند کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ ناصر کو اس وائرل ویڈیو میں نپور شرما کے خلاف گالی گلوج کرتے اور اس کا سر قلم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے سنا جاسکتاہے۔

a3w
a3w