انٹرٹینمنٹ
ممبئی میں ایشوریہ رائے بچن کی کار کی بس سے ٹکر
ایک اہلکار کے مطابق، حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں بس اور ایک مہنگی کار کو دکھایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ایشوریہ رائے کار میں موجود نہیں تھیں۔

ممبئی: ممبئی کے جوہو علاقے میں بدھ کے روز برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بی ای ایس ٹی) کی ایک بس نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی لگژری کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی گاڑی کو کوئی بڑا نقصان پہنچا سرکاری حکام نے آج جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔
ایک اہلکار کے مطابق، حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں بس اور ایک مہنگی کار کو دکھایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ایشوریہ رائے کار میں موجود نہیں تھیں۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹکر کے بعد گاڑی کچھ دیر رکی رہی اور پھر فوراً وہاں سے روانہ ہوگئی۔