حیدرآباد

تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی

ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمارریڈی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کانگریس پارٹی، مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں تلنگانہ کی 14 حلقوں سے کامیابی حاصل کرے گی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمارریڈی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کانگریس پارٹی، مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں تلنگانہ کی 14 حلقوں سے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ خبریں
لوک سبھا الیکشن: ضابطہ اخلاق بہت جلد نافذ ہوگا: مرکزی وزیر کشن ریڈی
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار
سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکسی اختیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت: اتم کمار ریڈی
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی

ضلع سوریا پیٹ میں موضع میلا چیرو کی رام لنگا سوامی مندر کا آج دورہ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اتم کمارریڈی نے کہاکہ ان کی حکومت تمام ضمانتوں کو روبعمل لانے کے وعدہ کی پابند ہے اور ان کی کانگریس حکومت، پیشرو بی آر ایس حکومت سے بہتر حکمرانی فراہم کرے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس دور حکومت میں سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے افراد خاندان نے ہر طریقہ سے فائدہ اُٹھایا اور مختلف پروجیکٹ کے نام پر عوامی دولت کو برباد کرچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آنے والے دونوں میں دھان کی خریدی کا عمل مزید بہتر ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ راشن چاول کی غیر مجاز منتقلی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا اور کہاکہ ریاست میں 6 ضمانتوں کو نافذ کرنے کیلئے استفادہ کنندگان کی نشاندہی کا کام شفافیت کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ تمام مستحق افراد کو ان ضمانتوں کے ثمرات سے مستفید کرایاجائے گا۔

a3w
a3w