کھیل

اجیت اگرکر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بن گئے

ریلیز میں کہا گیا، "کمیٹی نے سنیئرٹی (ٹیسٹ میچوں کی کل تعداد) کی بنیاد پر مردوں کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے لیے بھی مسٹر اگرکر کی سفارش کی۔"

ممبئی: ہندوستان کے سابق گیند باز اجیت اگرکر سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بن گئے ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کی۔

متعلقہ خبریں
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
سہواگ‘ ٹیم انڈیا کے آئندہ چیف سلکٹر ہوسکتے ہیں
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
ہندوستانی ٹیم کو پاکستان لانے نئی تجویز پیش
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور

بورڈ نے ایک ریلیز میں کہا، "کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) جس میں محترمہ سلکشنا نائک، مسٹر اشوک ملہوترا اور مسٹر جتن پرانجپے نے مردوں کی سلیکشن کمیٹی میں سلیکٹر کے عہدے کے لیے درخواست گزاروں کا انٹرویو لیا۔ سی اے سی نے متفقہ طور پر مسٹر اجیت اگرکر کی مذکورہ عہدے کے لئے سفارش کی ہے۔

ریلیز میں کہا گیا، "کمیٹی نے سنیئرٹی (ٹیسٹ میچوں کی کل تعداد) کی بنیاد پر مردوں کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے لیے بھی مسٹر اگرکر کی سفارش کی۔”

اگرکر نے 110 فرسٹ کلاس، 270 لسٹ-اے اور 62 ٹی 20 میچز کھیلنے کے علاوہ 26 ٹیسٹ، 191 ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ وہ 2007 میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ افتتاحی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

ون ڈے کرکٹ میں کسی ہندوستانی بلے باز کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اب بھی اگرکر (21 گیندوں) کے پاس ہے۔ انہوں نے صرف 23 میچوں میں 50 ون ڈے وکٹیں لے کر تیز ترین گیند باز کا ریکارڈ بھی تقریباً ایک دہائی تک اپنے نام رکھا تھا۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں ممبئی کی سینئر ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہلی کیپٹلس کے ساتھ کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔

مردوں کی سلیکشن کمیٹی: اجیت اگرکر (چیئرمین)، شیو سندر داس، سبروتو بنرجی، سلیل انکولہ، سریدھرن شرتھ۔