دہلی

سپریم کورٹ نے ستیندرجین کو علاج کیلئے ضمانت دے دی

سپریم کورٹ نے ضمانت کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ستیندر جین کو 10 جولائی تک ضمانت دی اس مدت کے دوران علاج کے تمام دستاویزات پیش کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً ایک سال سے عدالتی حراست قید دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کو اپنے علاج کے لیے جمعہ کے روز 11 جولائی تک عبوری ضمانت دے دی۔

متعلقہ خبریں
عمر خالد کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
فواد چودھری کو ضمانت منظور
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل سے ایل این جے پی لے جایاگیا
نیٹ یوجی تنازعہ، این ٹی اے کی تازہ درخواستوں پر کل سماعت

 جسٹس جی کے مہیشوری اور جسٹس پی ایس نرسمہا نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر سابق وزیر صحت کی درخواست پر انہیں طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی عبوری راحت دی اور انہیں اپنی پسند کے پرائیویٹ اسپتال میں علاج کرانے کی اجازت دی۔

سپریم کورٹ نے ضمانت کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ستیندر جین کو 10 جولائی تک ضمانت دی اس مدت کے دوران علاج کے تمام دستاویزات پیش کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

سپریم کورٹ نے ستیندر جین کو اپنی عبوری ضمانت کے دوران کسی بھی معاملے میں میڈیا سے بات کرنے اور عدالتی حکم کے بغیر قومی دارالحکومت علاقہ دہلی سے باہر جانے سے روک دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے جین سے کہا ہے کہ وہ اپنی ضمانت کی مدت کے دوران کسی گواہ کو متاثر نہ کریں اور اس کی اجازت کے بغیر دہلی نہ چھوڑیں۔ سابق وزیر جین مئی 2022 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتاری کے بعد سے عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

a3w
a3w