حیدرآباد

ویڈیوز: بفرزون میں خوف کے سائے میں مقیم افراد کو اکبراویسی کی یقین دہانی

اسمبلی میں مجلس اتحادالمسلمین کے فلور لیڈراکبرالدین اویسی نے موسیٰ ندی کے کنارے مقیم افراد کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں یہاں سے بے دخل نہیں کیاجائے گا۔

حیدرآباد : (آئی اے این ایس) اسمبلی میں مجلس اتحادالمسلمین کے فلور لیڈراکبرالدین اویسی نے موسیٰ ندی کے کنارے مقیم افراد کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں یہاں سے بے دخل نہیں کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

موسیٰ ندی کناروں اور بفرزون میں خوف کے سائے میں مقیم افراد کو خدشہ ہے کہ موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کیلئے ان کے مکانات کومنہدم کیاجائے گا۔

اکبرالدین اویسی نے حلقہ اسمبلی بہادرپورہ کے چندعلاقوں کا دورہ کیا۔ اکبراویسی نے جن کے ساتھ مجلس رکن اسمبلی محمدمبین بھی موجود تھے‘ عوام سے راست تبادلہ خیال کیا۔

مجلس کے فلور لیڈر نے ان افراد کی ڈھارس باندھتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اگر حالت ایسے بنتے ہیں کہ آپ کی املاک کا کچھ حصہ انہدامی کاروائی کی نذرہوگا تو اس حصہ کا آپ کو معقول معاوضہ دلایاجائے گا۔

ہم آپ سے بھاری معاوضہ دلانے کا وعدہ کرتے ہیں۔ انہوں نے بھاری معاوضہ دلانے کا بھی تیقن دیا۔ ہماری اولین ترجیح یہی رہے گی آپ اپنے مکانات سے محروم نہ ہوں‘ اگر آپ اپنی جائیداد سے محروم ہوتے ہیں تو آپ کو ایک روپئے کا معاوضہ 100 روپئے دلائیں گے۔ ’یہ میرا وعدہ ہے‘

اکبراویسی نے کہا کہ یہاں مقیم افراد کو کے سی آر کے دور میں تعمیرکردہ ڈبل بیڈروم امکنہ میں منتقل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔