علاقائی

اکھلیش یادو کا بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ

اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر کوئی افسر شنکر آچاریہ سے تعارف اور سرٹیفکیٹ طلب کرتا ہے تو اس سے بڑی سناتن دھرم کی توہین اور کیا ہوسکتی ہے۔

لکھنؤ:اترپردیش میں حالیہ دنوں پریاگ راج میں شنکرآچاریہ اویمکتیشورانند کے ساتھ پیش آئے واقعے کو لے کر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
بی جے پی کے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری
سلطان پور کے رکن پارلیمنٹ کے انتخاب کے خلاف مینکاگاندھی سپریم کورٹ سے رجوع
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
محبت سے محروم لوگ، سرخ رنگ سے چڑتے ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ پر اکھلیش یادو کا طنز

اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر کوئی افسر شنکر آچاریہ سے تعارف اور سرٹیفکیٹ طلب کرتا ہے تو اس سے بڑی سناتن دھرم کی توہین اور کیا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے سناتن دھرم، شنکر آچاریہ، سادھو سنتوں، ماگھ میلے اور پورے ملک کی توہین کی ہے۔

بدھ کو لکھنؤ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے شنکر آچاریہ اور سادھو سنتوں کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔ حکومت کو اپنے افسروں کے ذریعے اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ملک کے آئین، قانون، بھائی چارے اور روایات کو توڑ رہی ہے اور اس دور میں کسی کے ساتھ باعزت برتاؤ نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنکر آچاریہ اور تمام سادھو سنت ہم سب کی شان ہیں۔ ان کے عقیدت مند ان سے ملاقات اور آشیرواد لینے آتے ہیں، یہی سناتن دھرم کی روایت ہے لیکن بی جے پی حکومت جان بوجھ کر سناتن روایت کو توڑ رہی ہے اور شنکر آچاریہ و سادھو سنتوں کی توہین کر رہی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے لوگ سادھو سنتوں اور شنکر آچاریہ سے آشیرواد لے کر عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو سادھو سنت سچ اور سچائی کے راستے پر چلتے ہیں وہی حقیقی سنت ہوتے ہیں جبکہ جو لوگ حکومت کے اشاروں پر چلتے ہیں وہ سچے سنت نہیں ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت من مانی پرآمادہ ہے اور عوام کی آواز اور سچائی کو دبانا چاہتی ہے۔ جو لوگ حکومت کے مطابق کام نہیں کرتے، انہیں مختلف طریقوں سے پریشان کیا جاتا ہے، نوٹس بھیجے جاتے ہیں اور سی بی آئی و ای ڈی کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے۔