شمالی بھارت
اکھلیش یادو کی کولکتہ میں کل ترنمول ریالی میں شرکت
سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو اتوار کے دن کولکتہ میں ترنمول کانگریس کی سالانہ یوم شہدأریالی میں شرکت کریں گے۔
کولکتہ: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو اتوار کے دن کولکتہ میں ترنمول کانگریس کی سالانہ یوم شہدأریالی میں شرکت کریں گے۔
ترنمول قائد کنال گھوش نے بتایا کہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کی دعوت پر اکھلیش یادو نے کولکتہ ریالی میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ترنمول کانگریس ہر سال یہ پروگرام ان 13 افراد کو خراجِ عقیدت ادا کرنے کے لئے منعقد کرتی ہے، جو 21جولائی 1993ء کو مغربی بنگال یوتھ کانگریس کے مظاہرے کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔
اس وقت ممتابنرجی مغربی بنگال یوتھ کانگریس کی صدر تھیں۔