پرینکا چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا کا مخالف مسلم ٹویٹ، ٹویٹر یوزرس نے سکھایا سبق
میرا چوپڑا نے اس کے بعد ایک اور ٹویٹ کیا جس میں اس نے جان بوجھ کر ملزم کے مذہب کی نشاندہی کی۔ اس نے ٹویٹ کیا، "نام کیا تھا؟ محمد ساحل سرفراز!!!"
ممبئی: پرینکا چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا کو ان کے ایک تازہ ٹویٹ پر تنقید کا سامنا ہے۔ اس ٹویٹ کو مخالف مسلم ٹویٹ کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
میرا چوپڑا نے جو کچھ فلموں میں کام کرچکی ہے، دہلی میں ایک 16 سالہ لڑکی کے قتل کے حالیہ کیس پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسے مسلم اینگل دینے کی کوشش کی جس پر ٹویٹر یوزرس نے اسے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پوچھا کہ بالی ووڈ میں کام نہیں مل رہا ہے کیا؟
دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے سے ایک خوفناک سی سی ٹی وی فوٹیج آن لائن گردش کر رہی ہے جس میں 20 سالہ ساحل سرفراز نے اپنی 16 سالہ گرل فرینڈ ساکشی کو چاقو سے پے در پے وار کرتے ہوئے قتل کردیا تھا۔
سوشیل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ یہ "لو جہاد” کا معاملہ ہے جہاں ساحل نے خود کو ہندو ظاہر کر کے ہندو لڑکی کو رشتے میں پھنسایا۔ اس نے مبینہ طور پر اپنی اصلی شناخت چھپانے اور خود کو ایک ہندو کے طور پر پیش کرنے کے لئے ہاتھ میں کلاوا بھی باندھ رکھا تھا۔
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، میرا چوپڑا نے ٹویٹ کیاکہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ انسانیت مر چکی ہے۔ میں یقین نہیں کر سکتی کہ وہاں سے گزرنے والے لوگوں نے اس جرم کو روکنے کی کوشش بھی نہیں کی۔ یہ لڑکا واقعی قاتل ہے لیکن ان لوگوں کا کیا جنہوں نے ایک تماشہ کی طرح اس کا خاموشی سے مشاہدہ کیا اور لڑکی کو بچانے کی کوشش نہیں کی؟
میرا چوپڑا نے اس کے بعد ایک اور ٹویٹ کیا جس میں اس نے جان بوجھ کر ملزم کے مذہب کی نشاندہی کی۔ اس نے ٹویٹ کیا، "نام کیا تھا؟ محمد ساحل سرفراز!!!”
اس کا "مسلم مخالف” ٹویٹ انٹرنیٹ صارفین کو ہضم نہیں ہوا اور انہوں نے میرا چوپڑا کو اس کی اوقات یاد دلادی اور اچھا سبق سکھایا۔ چند جوابات ملاحظہ فرمائیں:
"- کام کیا ہے؟ – کچھ نہیں فلمیں نہیں مل رہی تو لائم لائٹ میں رہنا ہے مسلم مخالف ٹوئٹ کر کے۔
"ہاہاہاہاہا.. تم لوگ صرف نام ہی دیکھتے ہو!!”
اس ٹویٹ کو دیکھنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ ہندوستان میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔
’’آخری بار بالی ووڈ میں کام کب ملا تھا‘‘؟
"پرسکون ہو جاؤ، شہر میں 100 سے زیادہ جرائم ہو رہے ہیں۔”
"ذہنیت تو تمہاری بھی بیمار ہے”
"جنہوں نے نربھیا کے ساتھ درندگی کی تھی، اس کی شرمگاہ میں پائپ گھسایا تھا، ان کا کیا نام تھا؟ پون گپتا، اکشے ٹھاکر، ونئے شرما، مکیش سنگھ۔‘‘
واضح رہے کہ میرا چوپڑا ہندی، تامل اور تلگو فلموں میں کام کر چکی ہے۔ وہ آخری بار 2019 میں ہندی فلم سیکشن 375 میں اکشے کھنہ کے ساتھ نظر آئی تھی۔