مشرق وسطیٰ

الاخوان کی طرف سے خالد مشعل کو ھنیہ کی جانشینی دینے پر اتفاق!

برطانوی دارالحکومت لندن میں الاخوان اور بین الاقوامی تنظیم کے رہنماؤں اور حماس کے ایک رہنما کےدرمیان ایک ویڈیو اور فون کال سے انکشاف ہوا ہے کہ گروپ کے رہنماؤں کے درمیان ایک اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں اسماعیل ھنیہ کی جانشینی خالد مشعل کو دینے کی بات کی گئی ہے۔

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں الاخوان اور بین الاقوامی تنظیم کے رہنماؤں اور حماس کے ایک رہنما کےدرمیان ایک ویڈیو اور فون کال سے انکشاف ہوا ہے کہ گروپ کے رہنماؤں کے درمیان ایک اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں اسماعیل ھنیہ کی جانشینی خالد مشعل کو دینے کی بات کی گئی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں قتل کردیا گیا تھا۔

ویڈیو جس میں ڈاکٹر صلاح عبدالحق، جو جماعت کے مرشد کے طور پر کام کرتے نظر آتے ہیں، نے بین الاقوامی تنظیم کے رہنماؤں اور گلوبل گائیڈنس آفس کے اراکین کے اجلاس کا انکشاف کیا۔

اس میں عبدالحق اور ان کے ساتھی فون پر حماس کے لیڈر خالد مشعل سے تعزیت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بولو تمہارے بھائی موجود ہیں اور وہ تمہاری بات سن رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحادث ڈاٹ نیٹ کے باخبر ذرائع کے مطابق گروپ کے رہنما خالد مشعل کو نئے انتخابات کے انعقاد تک عارضی مدت کے لیے تحریک حماس کا سربراہ مقرر کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

a3w
a3w