حیدرآباد

کل ہند صنعتی نمائش،روزانہ تقریبا 60ہزارافراد کا مشاہدہ

انسداد بم اسکواڈ کی ٹیمیں جن میں تین اے سی پیز اور 9 انسپکٹرس شامل ہیں تعینات کی گئی ہیں۔ اس نمائش میں کشمیر سے کنیاکماری تک کے تاجر اپنے اسٹالس لگاتے ہیں۔ نمائش کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔

حیدر آباد: حیدرآبادکی کل ہند صنعتی نمائش میں عوام کو جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔سنکرانتی کی تعطیلات کے سبب روزانہ تقریبا 60,000 افراد نمائش دیکھنے کے لئے آ رہے ہیں جہاں سے وہ پسندیدہ گھریلو اشیاء، کپڑے اور کھانے پینے کا سامنا خریدرہے ہیں۔ پولیس نے نمائش میں آنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
یا قوت پورہ میں جشن مولود کعبہ و فیضان غریب نوازؒ، مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی کا خطاب
حضرت سیدنا خواجہ بندہ نوازؒ سید سنی صوفی اور مجتہد تھے:مفکر اسلام
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر

انسداد بم اسکواڈ کی ٹیمیں جن میں تین اے سی پیز اور 9 انسپکٹرس شامل ہیں تعینات کی گئی ہیں۔ اس نمائش میں کشمیر سے کنیاکماری تک کے تاجر اپنے اسٹالس لگاتے ہیں۔ نمائش کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔

یہاں لگائے گئے اسٹالس سے ہونے والی آمدنی 18تعلیمی اداروں پر خرچ کی جاتی ہے جو سوسائٹی کی جانب سے چلائے جاتے ہیں۔ خواتین اور لڑکیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے شی ٹیمس کو بھی تعینات کیاگیا ہے۔