اللہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے بہتر ہے، ثانیہ مرزا کی انسٹا گرام اسٹوری وائرل
ثانیہ مرزا اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ دلچسپ اسٹوریز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس بارثانیہ مرزا ایک حیریت انگیز اسٹوری پوسٹ کی ہے۔ جس میں اُنہوں نے کہاکہ جائے نماز پر اللہ کے سامنے رونا نسانوں کے سامنے رونے سے کروڑہا بار بہتر ہے۔

حیدرآباد: عالمی شہرت یافتہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کی معنی خیز پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ ری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اللہ کے سامنے رونے کو بہتر قرار دیا۔
ثانیہ مرزا اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ دلچسپ اسٹوریز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس بارثانیہ مرزا ایک حیریت انگیز اسٹوری پوسٹ کی ہے۔ جس میں اُنہوں نے کہاکہ جائے نماز پر اللہ کے سامنے رونا نسانوں کے سامنے رونے سے کروڑہا بار بہتر ہے۔
واضح رہے کہ ثانیہ کی انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری اکثر ہی وائرل ہوتی ہیں اور صارفین کیلئے موضوع بنی رہتی ہیں۔ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے افراد خاندان کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے، انہوں نے اس خوبصورت سفر کی چند تصاویر و ویڈیوز بھی انسٹا گرام پر شیئر کی تھی۔
ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’صرف یہ کہوں گی کہ یہ زندگی بھر کا یاد گار اور خاص سفر ہے تو کم ہوگا، یہ میرے لیے جسم و روح کا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے جس کے بارے میں میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی، الحمدُ للہ ، سبحان اللہ ‘۔