شیئر بازاروں میں ہمہ جیت فروخت، سینسیکس 450 پوائنٹس پھسلا
سرمایہ کاروں نے فارما، آئی ٹی، بینکنگ، کنزیومر ڈیوریبل، صحت دیکھ ریکھ، تیل اور گیس اور ایف ایم سی جی سمیت تقریباً تمام شعبوں میں فروخت کی۔ تادم تحریر سینسیکس 378.57 پوائنٹس (0.47 فیصد) گر کر 80,781.11 پر تھا۔
ممبئی: گھریلو شیئربازاروں میں جمعہ کو لگاتار چھٹے دن گراوٹ دیکھی گئی، بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس، سینسیکس، ابتدائی تجارت میں 450 پوائنٹس گر ا۔
بازار میں آج شروع سے ہی فروخت حاوی رہی۔ سینسیکس 203.67 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 80,956.01 پر کھلا۔ سرمایہ کاروں نے فارما، آئی ٹی، بینکنگ، کنزیومر ڈیوریبل، صحت دیکھ ریکھ، تیل اور گیس اور ایف ایم سی جی سمیت تقریباً تمام شعبوں میں فروخت کی۔ تادم تحریر سینسیکس 378.57 پوائنٹس (0.47 فیصد) گر کر 80,781.11 پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 72.5 پوائنٹ گر کر 24,818.55 پر کھلا۔ تادم تحریر یہ بھی 108.15 پوائنٹس یعنی 0.43 فیصد گر کر 24,782.70 پوائنٹ پر رہا۔
سینسیکس کی کمپنیوں میں، انفوسس، آئی سی آئی سی آئی بینک، سن فارما، ریلائنس انڈسٹریز، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ٹی سی ایس کے شیئروں میں زیادہ گراوٹ رہی۔ ایل اینڈ ٹی، ٹاٹا موٹرز، ماروتی سوزوکی اور آئی ٹی سی کے شیئر اوپر چل رہے تھے۔