مشرق وسطیٰ

اسرائیل یہودیوں کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ : یہودی عالم دین

آج اسرائیل یہودیوں کے لئےسب سے زیادہ غیر محفوظ جگہ ہے یعنی اگر آپ پوری دنیا میں گھومیں تو آپ کو یہودیوں کے لئے صرف ایک ہی جگہ غیر محفوظ ملے گی اور وہ جگہ اسرائيل ہے۔

لندن: اسرائیل مخالف تحریک ” ناتوری کارتا” کے سینيئر رکن نے یہودیوں کے تحفظ کے بارے میں اسرائیل کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اسرائيل، یہودیوں کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ جگہ ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ جو لوگ نسلی تصفیہ کرتے اور اس کا جواز پیش کرتے ہيں وہ یہودی نہیں ہیں ارنا کی رپورٹ کے مطابق الہنان بک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے:

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

آج اسرائیل یہودیوں کے لئےسب سے زیادہ غیر محفوظ جگہ ہے یعنی اگر آپ پوری دنیا میں گھومیں تو آپ کو یہودیوں کے لئے صرف ایک ہی جگہ غیر محفوظ ملے گی اور وہ جگہ اسرائيل ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دوسرے ملکوں میں یہودی پوری طرح سے امن و امان میں زندگی گزار رہے ہيں کہا : اسرائیل میں ہر یہودی بچے کو ہتھیار چلانا آتا ہے تو کیا اس صورت حال کو امن و امان کی صورت حال کہا جاتا ہے؟ اس طرح کی جگہ یہودیوں کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

https://twitter.com/A3A3A3A123/status/1742557958083346699

اس یہودی دینی رہنما نے مزید کہا: صیہونی ہر بار یہی دعوی کرتے ہيں کہ مسلمان، تمام یہودیوں کو ختم کرنا چاہتے ہيں اور سمندر میں غرق کر دینا چاہتے ہيں لیکن جسے ذرہ برابر بھی معلومات ہے اسے پتہ ہے کہ ہمیں اسلامی ملکوں میں کوئی مسئلہ نہيں۔ یہودیوں کو بہت سے ملکوں میں پریشان کیا گیا ہے لیکن وہہاں بھی ہمیں پناہ دینے والے مسلمان ہی تھے۔

بک نے جنگ غزہ کے بارے میں کہا: تاریخ 7 اکتوبر سے شروع نہیں ہوئی ہے بلکہ اس کا آغاز 15 مئی سن 1948 کو ہوا جسے یوم نکبت کہا جاتا ہے۔ جب آپ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ایک علاقے پر کنٹرول قائم کريں گے اور بجلی و پانی تک لوگوں کی رسائی کو محدود کریں گے تو حالات ویسے ہی نہیں رہيں گے اور اس کا نتیجہ یہی ہوگا۔

یہودی دینی رہنما نے کہا: اسرائيل، خداوند عالم کے احکامات کے خلاف ایک باغیانہ تحریک ہے، وہ لوگ کبھی جیت نہیں سکتے اور انہيں تباہ ہی ہونا ہے۔

انہوں نے کہا: ہم جب اسرائيل کے خاتمے کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ فلسطین دریائے اردن سے لے کر بحر اوسط تک آزاد ہو۔ اس سرزمین کو اس کے اصل مالکوں یعنی فلسطینیوں کو واپس کرنا چاہیے لیکن اس کا مطلب یہودیوں کا قتل عام اور انہيں جلا وطن کرنا نہیں ہے بلکہ وہ دیگر تمام اسلامی ملکوں کی طرح فلسطین میں رہ سکتے ہيں۔انہوں نے کہا:

ہم نے فتح اور حماس کے رہنماؤں سے بات کی ہے اور انہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ انہیں یہودیوں یعنی حضرت موسی کے دین کے پیروکاروں سے کوئي مسئلہ نہیں ہے۔ ہماری نظر میں جو لوگ نسلی تصفیہ کا جواز پیش کرتے ہيں وہ یہودی نہيں ہیں۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک 19 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہيں جن میں سے بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔