بین الاقوامی

ویت نام میں عمارت میں آگ لگ گئی،14 افراد ہلاک 6 زخمی (ویڈیو)

ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کی ایک عمارت میں لگی آگ سے 14 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

ہنوئی: ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کی ایک عمارت میں لگی آگ سے 14 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ عمارت کے نیچے برقی سائیکلوں کی دوکان میں گزشتہ شب آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں عمارت بھی آ گئی۔

عمارت کی آگ پر قابو پانے کےلیے فائر بریگیڈ کو کافی مشکل اٹھانا پڑی ۔

بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں 14 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

ویت نام کے سرکاری اعداد و شمار کے ادارے کا کہنا ہے کہ سال رواں کے پہلے چار ماہ کے دوران آتشزدگی کے 1555 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ان واقعات میں 28 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے جبکہ 35 لاکھ ڈالرز کا مالی نقصان ہوا ہے۔

a3w
a3w