شمالی بھارت

مسجد پر لاوڈ اسپیکر نصب کرنے درخواست ہائیکورٹ میں مسترد

مسجد پر لاوڈ اسپیکر نصب کرنے ریاستی حکام کو منظوری دینے ہدایت جاری کرنے کی ایک درخواست الٰہ آباد ہائی کورٹ نے آج مسترد کردی۔

پریاگ راج: مسجد پر لاوڈ اسپیکر نصب کرنے ریاستی حکام کو منظوری دینے ہدایت جاری کرنے کی ایک درخواست الٰہ آباد ہائی کورٹ نے آج مسترد کردی۔

متعلقہ خبریں
مشین چوری کیس، اعظم خان اور بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد
مساجد کے لاوڈ اسپیکر کا معاملہ ایک بار پھر بمبئی ہائی کورٹ پہنچا
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
سلطان پور کے رکن پارلیمنٹ کے انتخاب کے خلاف مینکاگاندھی سپریم کورٹ سے رجوع
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش

عدالت نے کہا کہ مذہبی مقامات عبادت کے لیے ہیں، لہٰذا اسپیکر استعمال کرنے کا حق نہیں۔ پیلی بھیت کے رہائشی مختار احمد کی پیش کردہ درخواست مسترد کرتے ہوئے جسٹس اشونی کمار مشرا اور جسٹس دونا ڈی رمیش پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مذکورہ خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لاوڈ اسپیکر کا استعمال بطورِ حق دعویٰ نہیں کیا جاسکتا۔

خصوصیت کے ساتھ جب اس سے علاقہ کے رہائشیوں کے لیے یہ تکلیف دہ ہوتی ہو۔

ابتداء میں وکیل سرکار نے رٹ درخواست کے جواز پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نہ تو متولی ہے اور نہ مسجد اس کی ملکیتی ہے۔ عدالت نے بھی کہا کہ رٹ درخواست داخل کرنے درخواست گزار کے لیے کوئی جواز نہیں ہے۔