حیدرآباد

سنگاریڈی: کہر کے باعث حادثہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

یہ حادثہ ضلع کے اندول منڈل کے کنسان پلی میں ناندیڑ۔اکولا قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب ایک آر ٹی سی بس نے کارکوٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے اندول منڈل کے کنسان پلی میں ناندیڑ۔اکولا قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب ایک آر ٹی سی بس نے کارکوٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

سڑک حادثہ کی وجہ کہر سمجھی جارہی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت کے کام شروع کئے۔ اس حادثہ میں 35سالہ دلیپ، اس کی بیوی 28سالہ ونودا، بیٹی پانچ سالہ سوپوتریکا اور ایک سالہ لڑکا کھنسی ہلاک ہوگئے جو شہر حیدرآباد کے جیڈی مٹلہ علاقہ کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ کہرکی وجہ سے گاڑیاں نظر نہیں آ رہی تھیں جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال سنگاریڈی بھیج دیاگیا۔ بتایاجاتا ہے کہ کہر کی وجہ سے بس کے ڈرائیور کو کار نظرنہیں آئی جس کے نتیجہ میں اس نے کار کو ٹکر دے دی۔