مہاراشٹرا

تھانے سڑک حادثہ: ٹرک کی ٹکرسے اسکوٹر سوار ہلاک، ٹرک ڈرائیور فرار

شہری ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ یاسین تڑوی کے مطابق یہ حادثہ رات تقریباً 10 بجے پیش آیا، جب ایک ٹرک نے اچانک اپنا کنٹرول کھو دیا اور ایک اسکوٹر سے ٹکرا گیا۔

ممبئی: تھانے شہر میں کپورباوڑی پل کے قریب اتوار کی رات سڑک حادثے میں ایک شخص اس وقت ہلاک ہو گیا، جب ایک بے قابو ٹرک نے ایک دو پہیہ گاڑی کو کچل دیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

شہری ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ یاسین تڑوی کے مطابق یہ حادثہ رات تقریباً 10 بجے پیش آیا، جب ایک ٹرک نے اچانک اپنا کنٹرول کھو دیا اور ایک اسکوٹر سے ٹکرا گیا۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسکوٹر پر سوار شخص نے سڑک پر گر تے ہی موقع پر دم توڑ دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سٹی ٹریفک پولیس اور ایک ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔ اس کی تلاش جاری ہے۔