آندھراپردیش

آشرم میں نابالغ کی عصمت ریزی کا الزام، سوامی گرفتار

لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر پولیس چوکس ہوگئی جس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے سوامی کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ کردیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پولیس نے ایک سوامی کو گرفتار کرلیاجس پر نابالغ لڑکی کی عصمت دری کاالزام ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ایک یتیم لڑکی ہے جس نے اس خصوص میں پولیس سے کی گئی شکایت میں الزام لگایا کہ چند سال پہلے اس کے والدین کی موت ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

 جس کے بعد سے ہی وہ آشرم میں پناہ لی ہوئی تھی تاہم آشرم کے سوامی نے اس کی عصمت دری کی۔یہ سلسلہ تقریبا دو سال تک جاری رہا۔اس لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر پولیس چوکس ہوگئی جس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے سوامی کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ کردیا۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1671025594493026305

متاثرہ نے کہاکہ اس کو زنجیروں میں باندھا جاتا اور یہ سلسلہ تقریبا ایک سال سے جاری تھا۔کسی بھی قسم کی مزاحمت پر اس کو زدوکوب بھی کیاجاتا اور ڈرایا ودھمکایا جاتا۔

اس لڑکی نے کہاکہ آشرم کے اس سوامی کے مظالم سے وہ تنگ آگئی تھی اور کسی طرح اس نے اس آشرم میں کام کرنے والی کی مدد حاصل کرتے ہوئے اس آشرم سے باہر نکلنے میں کامیابی حاصل کی اور بعد ازاں پولیس سے رجوع ہوئی۔