جنوبی بھارت

پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے آج یہاں بتایا کہ جمعرات کی شام، بی او پی جگدیش میں تعینات بی ایس ایف کی 136 بٹالین کے اہلکاروں نے سرحد پر زیرو لائن کے قریب تلاشی کے دوران ایک بیگ برآمد کیا۔

فیروز پور: پنجاب کو دہشت زدہ کرنے کی سازش کو ایک بارپھر ناکام بناتے ہوئے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے فیروز پور سیکٹر میں اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔

بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے آج یہاں بتایا کہ جمعرات کی شام، بی او پی جگدیش میں تعینات بی ایس ایف کی 136 بٹالین کے اہلکاروں نے سرحد پر زیرو لائن کے قریب تلاشی کے دوران ایک بیگ برآمد کیا۔

 جس میں چھ خالی میگزین سمیت تین اے کے 47 رائفل، پانچ خالی میگزین کے ساتھ تین منی اے کے 47 رائفل، چھ خالی میگزین کے ساتھ تین پستول (بیریٹا) اور 200 راؤنڈ گولہ بارود برآمد ہوئے۔ مزید کارروائی کے لیے پنجاب پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

a3w
a3w