مشرق وسطیٰ

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر انٹونیو گٹریس کو تشویش

اقوام متحدہ کے سربراہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے چہارشنبہ کو ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت شہریوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے ترجمان نے کہا کہ مسٹر گوٹیرس مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری تشدد اور جانی نقصان سے سخت پریشان ہیں۔

متعلقہ خبریں
سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا پیام عید
افغانستان میں خواتین اپنے حقوق سے محروم:انٹونیو گٹریس
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ
اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں انسانی صورت والے روبوٹس کی شرکت

اقوام متحدہ کے سربراہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے چہارشنبہ کو ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت شہریوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں اور یہ کہ کشیدگی میں کمی اور تصادم کو روکنے کی فوری ضرورت ہے۔

بیان کے مطابق، اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنی چاہیے، جس میں طاقت کا متناسب استعمال اور شہریوں کو فوجی کارروائیوں سے دور رکھنے کے لیے ہر طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’صرف ایک بامعنی سیاسی عمل کی طرف واپسی اور قبضے کے خاتمے سے ہی تشدد اور انسانی جانوں کے ضیاع کے اس تباہ کن سلسلے کا خاتمہ ہوگا۔‘‘

a3w
a3w