دہلی

مسلمانوں کو ملک میں رہنے کی اجازت دینا سب سے بڑی غلطی تھی: مرکزی وزیر گری راج سنگھ

مرکزی وزیر ٹکسٹائلز اور سینئر بی جے پی قائد گری راج سنگھ نے اپنے حالیہ بیان سے ایک تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تقسیم کے بعد مسلمانوں کو ہندوستان میں رہنے کی اجازت دینا اس ملک کی سب سے بڑی غلطی ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر ٹکسٹائلز اور سینئر بی جے پی قائد گری راج سنگھ نے اپنے حالیہ بیان سے ایک تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تقسیم کے بعد مسلمانوں کو ہندوستان میں رہنے کی اجازت دینا اس ملک کی سب سے بڑی غلطی ہے۔

متعلقہ خبریں
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس: حکومت، تمام مسائل پر بحث کے لئے تیار: پرہلاد جوشی
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا جولائی سے آغاز

آر ایس ایس کے ایک جریدہ ’پنچ جنیہ‘ کی اطلاع کے مطابق بیگوسرائے کے رکن پارلیمنٹ نے کہا”سب سے بڑی غلطی مسلمانوں کو یہاں رہنے کی اجازت دینا تھا“۔

اگر ملک کو مذہبی خطوط پر تقسیم کیاگیاتھا تو پھر مسلمانوں کو یہاں رہنے کی اجازت کیوں دی گئی۔ اگر وہ لوگ یہاں سے منتقل ہوجاتے تو شاید صورتحال مختلف ہوتی۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ تمام مسلمان پاکستان چلے جاتے تو آج ہندوستان ایک مختلف ملک ہوتا۔

سنگھ نے کہاکہ یہ امر انتہائی بدبختانہ ہے کہ ہمارے آباو اجداد نے تمام مسلمانوں کو 1947 میں پاکستان نہیں بھیجا جب ملک کو مذہبی خطوط پر تقسیم کیاگیا۔

اگر وہ لوگ ایسا کرتے تو آج یہ سوالات پیدا نہ ہوتے۔ ان کے اس بیان پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

a3w
a3w