کھیل

امن سہراوت نے ہندوستان کو دلایا چھٹا میڈل، ریسلنگ میں جیتا کانسہ کا تمغہ

ہندوستانی پہلوان امن سہراوت نے پیرس اولمپکس میں 57 کلوگرام زمرے میں ڈیرین کروز کو 13-5 سے شکست دے کر ہندوستان کو چھٹا تمغہ دلایا۔

پیرس: ہندوستانی پہلوان امن سہراوت نے پیرس اولمپکس میں 57 کلوگرام زمرے میں ڈیرین کروز کو 13-5 سے شکست دے کر ہندوستان کو چھٹا تمغہ دلایا۔

متعلقہ خبریں
میربائی چانو بھی میڈل سے محروم، ہندوستانی اتھلیٹ کو ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں شکست
ارشد ندیم کو سخت محنت کا پھل ملا: نیرج چوپڑا
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
پیرس اولمپکس، مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم
منوبھاکر، اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی

پیرس اولمپکس میں کشتی میں یہ ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے۔ اس سے قبل امن کو سیمی فائنل میچ میں جاپانی پہلوان سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

امن نے مردوں کے 57 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ کے سیمی فائنل میں البانیہ کے عالمی چمپئن زیلمخان اباکاروف کو تکنیکی بنیاد پر 12-0 سے شکست دے کر اپنی جگہ یقینی کی تھی ۔ تکنیکی برتری کی بنیاد پر امن کی یہ مسلسل دوسری فتح تھی۔

اس سے قبل وہ یورپی چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ شمالی مقدونیہ کے ولادیمیر ایگوروف کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔

a3w
a3w