حیدرآباد

دہلی شراب پالیسی اسکام، کے کویتا کی گرفتاری کا امکان

کے کویتا جن کے ابھیشک سے بہتر روابط ہیں، کو پہلے نوٹس جاری کی جائے گی اور انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ابھیشک کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر جنوبی ہند کے چند شراب کے تاجروں کے حق میں لا بینگ کا الزام ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کی جانب سے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش کو نوٹس کی اجرائی کے بعد دہلی شراب اسکام کے ضمن میں کے کویتا کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

 قیاس لگایا جارہا ہے کہ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کے ساتھ جیسے کویتا کا رویہ اختیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ شراب اسکام میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتار بوئن پلی ابھیشک کی پانچ روزہ عدالتی تحویل ختم ہورہی ہے۔

 ایسے میں امکان ہے کہ کے کویتا جن کے ابھیشک سے بہتر روابط ہیں، کو پہلے نوٹس جاری کی جائے گی اور انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ابھیشک کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر جنوبی ہند کے چند شراب کے تاجروں کے حق میں لا بینگ کا الزام ہے۔

 گذشتہ چند دنوں کے دوران کے کویتا کے ایک اور قریبی ساتھی ارون رام چندر پلائی اور جی بچی بابو سے تفتیش کی گئی تھی۔ ان اقدامات کو دیکھتے ہوئے صاف محسوس ہورہا ہے کہ آئندہ ٹارگٹ ٹی آر ایس رکن کونسل کے کویتا ہیں جن پر دہلی شراب اسکام میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

 اس اقدام کو مرکز اور ریاست کے درمیان جاری جیسے کویتا کھیل کے تناظر میں بھی دیکھا جارہا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق دہلی میں کے سی آر کو پی ایف اور ای ایس آئی اسکام میں ماخوذ کرنے کے متعلق بھی غور وخوص کیا جارہا ہے۔