جرائم و حادثات

حیدرآباد:ایمبولنس حادثہ کی شکار۔ڈرائیور ہلاک

مریض کو اسپتال سے گھر چھوڑنے کے بعد واپسی کے دوران ایک ایمبولنس گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں ایمبولنس ڈرائیور کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: مریض کو اسپتال سے گھر چھوڑنے کے بعد واپسی کے دوران ایک ایمبولنس گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں ایمبولنس ڈرائیور کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

اس ڈرائیور کی شناخت 35سالہ مہیش کے طورپر کی گئی ہے۔

یہ حادثہ شہرحیدرآبادکے بی این ریڈی نگر چوراہے پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، ملک پیٹ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج مریض کو ایمبولینس میں ابراہیم پٹنم میں واقع اس کے گھر لے جایا گیا۔

واپسی کے دوران ساگر روڈ پر بی این ریڈی چوراہے پر ایمبولینس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ جس کے نتیجہ میں ڈرائیور بے ہوش ہوگیا۔

اس حادثہ کی شدت سے ایمبولنس میں رکھا آکسیجن سلنڈر پھٹ گیا اور ایمبولینس تباہ ہو گئی۔

اس دوران ڈرائیور کی موت ہو گئی، لاش کو عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔