تلنگانہ

محکمہ ریونیو کسانوں کے ایک لاکھ درخواستوں کو حل کرے گا

دھرانی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ محکمہ ریونیو 4 جون سے پہلے کسانوں کی ایک لاکھ زیر التوا درخواستوں کو حل کرے گا۔

حیدرآباد: دھرانی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ محکمہ ریونیو 4 جون سے پہلے کسانوں کی ایک لاکھ زیر التوا درخواستوں کو حل کرے گا۔

کمیٹی کے اجلاس میں کسانوں کے زمینوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور مسائل کے حل کے لیے حکومت کو تجاویز روانہ کی گئیں۔

واضح رہے کہ بی آر ایس حکومت نے 2.5 لاکھ شکایتوں کو زیر التوا رکھا تھا۔ ریاستی حکومت نے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے اور 1.5 لاکھ شکایات کو حل کیا گیا۔ اب مزید ایک لاکھ شکاتیں زیر التواء ہیں۔

دریں اثنا، دھرانی کمیٹی کا ماننا ہے ہے کہ دھرانی پورٹل کے تمام مسائل اس وقت حل ہو جائیں گے جب 76 ماڈیولز تبدیل کیے جائیں کیونکہ دھرانی پورٹل میں 119 ڈویژنوں میں غلطیاں پایی گئی ہیں

ایسے الزامات بھی سامنے آئے تھے کہ بی آر ایس قائدین نے دھرانی پورٹل میں ان غلطیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ممنوعہ اراضیات کو اپنے ناموں پر منتقل کیا تھا۔

دھرانی کمیٹی بی آر ایس حکومت کے دور میں کی گیی زمینی لین دین کا بھی مطالعہ کر رہی ہے۔ کمیٹی جلد حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔

a3w
a3w