شمال مشرق

کمل ہاسن‘ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گے

ڈی ایم کے کمل ہاسن کو کوئمبتور حلقہ لوک سبھا سے میدان میں اتارنا چاہتی تھی لیکن اس نشست کی نمائندگی کرنے والی سی پی آئی ایم‘ کوئمبتور نشست چھوڑنے کو تیار نہیں۔

چینائی: ٹامل سوپر اسٹار اور صدر مکل نیدھی میئم (ایم این ایم) کمل ہاسن‘ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گے۔ اس کے بجائے وہ ڈی ایم کے اتحاد کے لئے انتخابی مہم چلائیں گے۔ ان کی پارٹی ایم این ایم باقاعدہ ڈی ایم کے اتحاد کا حصہ بن چکی ہے۔ ڈی ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمل ہاسن کو راجیہ سبھا کی نشست دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
کمل ہاسن، کانگریس ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)

 ڈی ایم کے کمل ہاسن کو کوئمبتور حلقہ لوک سبھا سے میدان میں اتارنا چاہتی تھی لیکن اس نشست کی نمائندگی کرنے والی سی پی آئی ایم‘ کوئمبتور نشست چھوڑنے کو تیار نہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کمل ہاسن کا مسئلہ حل ہوجانے کے بعد ڈی ایم کے اتحاد اب آئندہ چند دن میں نشستوں کی تقسیم کو قطعیت دے سکے گا۔ سیاسی تجزیہ نگار جارج ابراہم نے آئی اے این ایس سے کہا کہ یہ اچھا فیصلہ ہے۔

a3w
a3w