تلنگانہسوشیل میڈیا

امریکی لڑکی اور تلنگانہ کا لڑکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

امریکہ ملازمت کے دوران اس کی ملاقات اسی دفتر میں کام کرنے والی ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی سیسیلیا سے ہوگئی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔اس نے محبت کا اظہار کیاجس کو لڑکی نے قبول کرلیا اور ان دونوں نے جگتیال ضلع میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

حیدرآباد: امریکی لڑکی اور تلنگانہ کا لڑکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔یہ انوکھی شادی تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں انجام پائی۔یہ لڑکا جس کی شناخت ضلع کے ملیال کے رہنے والے کے پربھو کے طورپر کی گئی ہے، امریکہ گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
دلہن کے گانے نے شادی کو بنا دیا خواب جیسا لمحہ(ویڈیو وائرل)
بجٹ میں تلنگانہ نظرانداز‘شہر میں زیر وفلکسیز آویزاں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

وہاں ملازمت کے دوران اس کی ملاقات اسی دفتر میں کام کرنے والی ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی سیسیلیا سے ہوگئی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔اس نے محبت کا اظہار کیاجس کو لڑکی نے قبول کرلیا اور ان دونوں نے جگتیال ضلع میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان دونوں کے خاندانوں نے شادی سے اتفاق کیا اور یہ شادی ہندو روایات کے مطابق ضلع جگتیال میں رشتہ داروں کی موجودگی میں انجام پائی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیسلیا نے کہا کہ وہ تلگوروایت کے مطابق شادی کر کے بہت خوش ہے۔