تلنگانہ

کے رام کرشنا راؤ تلنگانہ کے نئے چیف سیکریٹری مقرر

کے رام کرشنا راؤ، جو 1991 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور اس وقت محکمہ فینانس میں اسپیشل چیف سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، کو حکومتِ تلنگانہ کا نیا چیف سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: کے رام کرشنا راؤ، جو 1991 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور اس وقت محکمہ فینانس میں اسپیشل چیف سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، کو حکومتِ تلنگانہ کا نیا چیف سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

یہ تقرری ایک سرکاری حکم نامہ (جی او) کے تحت اتوار کے روز عمل میں آئی۔ کے رام کرشنا راؤ، اے شانتی کماری کی جگہ لیں گے، جو 30 اپریل کو سبکدوش ہو رہی ہیں۔

رام کرشنا راؤ نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی نمایاں قیادت کی ہے اور متحدہ آندھرا پردیش میں ضلع عادل آباد اور گنٹور کے کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔