امریکہ و کینیڈا

ویڈیو: امریکی پروڈیوسر لِل جون نے اسلام قبول کر لیا

امریکی ریاپ اسٹار اور پروڈیوسر لِل جون کیلی فورنیا کی ایک مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔جون نے نمازِجمعہ سے پہلے لاس اینجلس میں کنگ فہد مسجد جاتے ہوئے پر ہجوم جماعت کے سامنے دینِ اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔

واشنگٹن: امریکی ریاپ اسٹار اور پروڈیوسر لِل جون کیلی فورنیا کی ایک مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔جون نے نمازِجمعہ سے پہلے لاس اینجلس میں کنگ فہد مسجد جاتے ہوئے پر ہجوم جماعت کے سامنے دینِ اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔

سماجی رابطوں کے پیج پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی ریاپ اسٹار نے مسجد کے امام کی ہدایت پر پہلے عربی اور پھر انگریزی میں کلمہ شہادت پڑھا۔

اٹلانٹا، جارجیا میں 1972 میں پیدا ہونے والے ریپر، جس کا اصل نام جوناتھن ایچ سمتھ ہے، کو 2000 کی دہائی کے اوائل میں ہپ ہاپ کی ذیلی قسم کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرنے کے طور پر پہنچانا جاتا ہے۔

لِل جون، جن کے سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور یہ صوفیانہ عقائد میں دلچسپی رکھتے ہیں، کی قلیل مدت قبل جاری کردہ میڈیٹیشن البم نے خاصی پذیرائی حاصل کی تھی۔

جون امریکی مصنف اور کارکن شان کنگ کے بعد رمضان کے پہلے ہفتے میں دینِ اسلام قبول کرنے والے دوسرے امریکی شہری ہیں۔