حیدرآباد
حیدرآباد: ہومیوپیتھی کلینک میں آگ لگ گئی
شہرحیدرآباد کی اُپل رنگ روڈ کے قریب ایک ہومیوپیتھی کلینک میں آگ لگ گئی۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی اُپل رنگ روڈ کے قریب ایک ہومیوپیتھی کلینک میں آگ لگ گئی۔
کل شب لگی اس آگ کے نتیجہ میں کسی کی ہلاکت یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ کلینک میں رکھاسامان جل کرخاکسترہوگیا۔
مقامی افراد نے کلینک سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا اور اس بات کی اطلاع فائربریگیڈ کے عملہ کو دی جنہوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان یا پھر کسی کے نہ جھلسنے پر مقامی عوام نے راحت کی سانس لی۔