مشرق وسطیٰ

برطانوی وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، غزہ کی صورتحال پر بات چیت

سعودی ولی عہد نے غزہ میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیر اعظم سے کہا کہ غزہ میں شہریوں کونشانہ بنانے کوگھناؤنا جرم، وحشیانہ حملہ سمجھتے ہیں۔

ریاض: برطانوی وزیراعظم رشی سونک سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ریاض میں ملاقات کی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے درمیان غزہ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ خبریں
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
Video: برطانوی وزیر اعظم پر جرمانہ
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
عمان کے شاہی خاندان کے رکن فراس کی آئندہ ماہ آمد

ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد نے غزہ میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیر اعظم سے کہا کہ غزہ میں شہریوں کونشانہ بنانے کوگھناؤنا جرم، وحشیانہ حملہ سمجھتے ہیں۔

محمد بن سلمان نے اپنے واضح پیغام میں کہا کہ تشدد کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں، جبکہ فلسطینی عوام کو ان کے جائزحقوق کا حصول یقینی بنایا جائے۔

a3w
a3w