امریکہ و کینیڈا

امریکی سافٹ ویر کمپنی نیانٹک نے 230 ملازمین کی چھٹی کردی

ہینکے نے کہا کہ کمپنی موبائل گیم میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرے گی اور مکسڈ ریئلٹی ڈیوائسز اور اے آر گلاسز کی تیاری پر بھی توجہ بڑھائے گی۔

واشنگٹن: امریکی سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کمپنی اور پوکیمون گو بنانے والی ’نیانٹک‘ نے اپنے 230 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔ نیانٹک کے سی ای او جان ہینکے نے جمعرات کے روز ملازمین کو ایک ای میل میں لکھا، "کووڈ کے دوران ہم نے جو آمدنی میں اضافہ دیکھا۔

 اس کے پیش نظر، ہم نے ترقی کو مزید جارحانہ طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے اپنے ملازمین کی تعداد متعلقہ اخراجات میں اضافہ کیا، جسے کمپنی کے بلاگ پر بھی پوسٹ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو وبا سے پہلے کی سطح پر واپس آگیاہے اور نئی اسکیموں سے اتنی آمدنی نہیں ہوئی ہے جس کی توقع تھی۔ انہوں نے لکھا، "اولین ترجیح پوکیمون گوکو مضبوط رکھنا اور ہمیشہ کے لیے ایک گیم کے طور پر ترقی کرنا ہے۔

 پوکیمون گو، نیانٹک کی آمدنی کا بڑاذریعہ ہے، جو 2020 سے ہرسال ان ایپ خریداری میں ایک ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کمارہی ہے۔ ہینکے نے کہا کہ کمپنی موبائل گیم میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرے گی اور مکسڈ ریئلٹی ڈیوائسز اور اے آر گلاسز کی تیاری پر بھی توجہ بڑھائے گی۔

a3w
a3w