مشرق وسطیٰ

اسرائیل کی جنگ بندی کی اطلاعات کی تردید

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں ان اطلاعات کی تردید کی گئی ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ امریکہ، مصر اور اسرائیل رفح سرحد کھولنے اور جنوبی غزہ میں جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں ان اطلاعات کی تردید کی گئی ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ امریکہ، مصر اور اسرائیل رفح سرحد کھولنے اور جنوبی غزہ میں جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

بی بی سی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے سرحد کھولنے اور غیرملکیوں کو باہر بھیجنے کے بدلے جنگ بندی پر کوئی اتفاق نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ خبر رساں ادارے رائٹرز نے مصر کے دو سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ خبر دی تھی کہ امریکہ، اسرائیل اور مصرف رفح سرحد کے کھولنے اور جنوبی غزہ میں جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس میڈیا کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انھیں جنوبی غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی سے متعلق کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

سلمہ معروف نے رائٹرز کو بتایا کہ انھیں مصر کی طرف سے رفح کراسنگ کھولنے سے متعلق کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔