مشرق وسطیٰ

دبئی میں کچرے سے چھٹکارا پانے کا جدید طریقہ دریافت (ویڈیو)

رپورٹس کے مطابق دبئی میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے کے سب سے بڑے پاور پلانٹ کا افتتاح دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد نے کردیا۔

دُبئی: متحدہ عرب امارات نے کچرے کے ڈھیروں اور کوڑے دانوں سے چھٹکارا پانے کا ایک جدید طریقہ دریافت کر لیا۔

متعلقہ خبریں
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
عرب امارات میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
یو اے ای میں 500 درہم کا نیا نوٹ لین دین کیلئے دستیاب
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع
تیل کی پیداوار میں کمی، یو اے ای اور کویت کا اہم فیصلہ

رپورٹس کے مطابق دبئی میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے کے سب سے بڑے پاور پلانٹ کا افتتاح دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد نے کردیا۔

شیخ حمدان کا کہنا ہے کہ منصوبہ ایک گھنٹے میں 220 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، قابلِ تجدید توانائی ایک لاکھ 35 ہزار رہائشی یونٹس کو بجلی فراہم کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پاور پلانٹ سے سالانہ دو ملین ٹن کچرا بغیر کسی منفی ماحولیاتی اثرات کے پروسیس کیا جاسکے گا۔

متحدہ عرب امارات نے کچرے کے ڈھیروں اور کوڑے دانوں سے چھٹکارا پانے کے لیے میونسپلٹی منصوبہ میں 4 ارب درھم کی سرمایہ کاری کی ہے۔