سیاستشمالی بھارت

امت شاہ کولکتہ پہنچے، ٹیگور کے یوم پیدائش سمیت کئی پروگراموں میں کریں گے شرکت

کولکتہ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کی رات شہر پہنچے اور وہ منگل کے دن کا آغاز رابندر ناتھ ٹیگور کے 162 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جوراسانکو ٹھاکر باڑی میں رابندر جینتی پروگرام میں شرکت کرکےکریں گے۔

کولکتہ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کی رات شہر پہنچے اور وہ منگل کے دن کا آغاز رابندر ناتھ ٹیگور کے 162 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جوراسانکو ٹھاکر باڑی میں رابندر جینتی پروگرام میں شرکت کرکےکریں گے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ
ڈاکٹر اجے کمار اگروال کو کولکتہ میں "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا
مودی کے تعلق سے کھرگے کے ریمارکس بھدے نہیں: پون کھیڑا

صبح مسٹر شاہ جوراسانکو ٹھاکر باڑی میں گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے۔

تقریب میں شرکت کے بعد، مسٹر شاہ لینڈ پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور بی ایس ایف کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دوپہر کو شمالی 24 پرگنہ ضلع کے پیٹرا پول جائیں گے۔

مسٹر شاہ اس کے بعد فُل ڈوم فلم ’’لیومنریز آف بینگال‘‘ کی ریلیز کے لیے سائنس سٹی میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے اور ’’کھولا ہوا‘‘ کے ذریعے رابندر جینتی کی تقریبات میں شرکت کے بعد کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

ذریعہ
یو این آئی