جرائم و حادثات

حیدرآباد: بازار گھاٹ علاقہ کے اپارٹمنٹ میں بڑے پیمانہ پر آگ،7 افراد ہلاک

شہرحیدرآباد کے نامپلی میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔بازارگھاٹ علاقہ کے کمیکل گودام کی چوتھی منزل میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نامپلی میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔بازارگھاٹ علاقہ کے کمیکل گودام کی چوتھی منزل میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

اس واقعہ میں اس منزل پر پھنس جانے والے 7افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے اوردیگر تین شدید طورپرجھلس گئے۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی چارفائرانجن وہاں پہنچے جنہوں نے آگ پر قابوپانے کی کوششوں کاآغاز کردیا۔

اس عمارت کی نچلی منزل پر گیاریج ہونے کے پیش نظر کاروں کی مرمت کے دوران یہ آگ لگی۔اسی مقام پر ڈیزل اور کمیکل کے ڈرمس بھی رکھے ہوئے تھے جس کے نتیجہ میں یہ آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی چلی گئی۔

اس آگ کو دیکھ کر متصل اپارٹمنٹ میں رہنے والے کافی خوفزدہ ہوگئے۔ فائربریگیڈ کے عہدیداروں کی مدد سے سیڑھیوں کے ذریعہ اپارٹمنٹ میں رہنے والے باہر نکل آئے۔

اس آگ کی وجہ سے اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں موجود بائیکس اور کاریں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ لگنے سے اپارٹمنٹ کے باہر رکھی گاڑیاں بھی جل گئیں۔

کیمیکل کا بڑا ذخیرہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی دھواں آس پاس کے علاقوں میں تیزی سے پھیل گیا۔مقامی عوام کی کثیر تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں نے راحت کاموں میں مدد کی۔