آندھراپردیش

امبیڈکر کی توہین پر امیت شاہ فوری استعفیٰ دیں: شرمیلا

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بی جے پی کے پاس، ہمارے آئین اور ہمارے قومی پرچم کا کوئی احترام نہیں ہے۔آئی اے این ایس کے بموجب اے پی پردیش کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے بھی شاہ کے تبصرہ کی مذمت کی۔

امراوتی: آندھرا پردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے جمعرات کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ شاہ نے معمار دستور ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کی ہے۔ راجیہ سبھا میں ڈاکٹر بی آر مبیڈکر سے متعلق امیت شاہ کی تقریر کی ایک کلپ کو کانگریس نے شیئر کیا جس کے بعد  کل شب ایک بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

شرمیلا نے کہا کہ امبیڈکر کی توہین کرنے پر امیت شاہ کو فوری طور پر معذرت خواہی کرنی چاہئے اور انہیں بحیثیت وزیر مستعفی ہونا چاہئے۔ ا پنے ایک صحافتی اعلامیہ میں شرمیلا نے کہا کہ امیت شاہ کے تبصروں سے دلتوں، قبائیلوں، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

اے پی سی سی صدر کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے سنگھ پر یوار (آر ایس ایس) کے سازش کے حصہ کے طور پر امبیڈکر کی توہین کی۔ دراصل آر ایس ایس، آئین کو منسوخ کرتے ہوئے اس جگہ منوسمرتی کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔ وائی ایس شرمیلا نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کو منوسمرتی پر یقین ہے۔ اورزعفرانی پارٹی نے مبینہ طور پر کئی بار ملک کے آئین پر حملے کئے ہیں اور معمار دستور کا مذاق بھی اڑایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بی جے پی کے پاس، ہمارے آئین اور ہمارے قومی پرچم کا کوئی احترام نہیں ہے۔آئی اے این ایس کے بموجب اے پی پردیش کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے بھی شاہ کے تبصرہ کی مذمت کی۔ انہوں نے امیت شاہ کا ریمارکس بی جے پی کے تکبر کو ظاہر کرتا ہے۔ شرمیلا نے امبیڈکر کے بارے میں امیت شاہ کے ریمارکس کو آئین کی توہین قرار دیا۔