جرائم و حادثات

وندے بھارت ایکسپریس کوچ کے بیٹری باکس میں آگ لگی، تمام مسافر محفوظ

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے نئی دہلی جانے والی وندے بھارت ایکسپریس کے ایک ڈبے میں آگ لگنے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر ٹرین کو روک کر اس پر قابو پالیا۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے نئی دہلی جانے والی وندے بھارت ایکسپریس کے ایک ڈبے میں آگ لگنے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر ٹرین کو روک کر اس پر قابو پالیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
چھولے بھٹورے ملنے پر کوہلی کی بچوں جیسی حرکت، ڈراوڈ ہنس پڑے، ویڈیو وائرل

مغربی وسطی ریلوے، جبل پور ڈویژن کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر راہل سریواستو نے بتایا کہ رانی کملا پتی-حضرت نظام الدین وندے بھارت ایکسپریس صبح رانی کملا پتی اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔

کلہار اسٹیشن سے گزرتے ہوئے وہاں کے سٹیشن منیجر نے ٹرین کی سی-14 کوچ کے بیٹری باکس سے دھواں نکلتا ہوا دیکھا۔

انہوں نے فوری طور پر سینئر افسران اور کنٹرول کو اس کی اطلاع دی۔

اس کے فوراً بعد انتظامیہ نے ٹرین کو کروائی کیتھورا اسٹیشن پر روک کر جانچ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹری باکس مسافروں کے کوچ سے نسبتاً دور انڈر گیئر میں واقع ہے۔

اطلاع ملتے ہی بیٹریاں الگ کر دی گئیں۔ آگ بھی بجھا دی گئی اور تباہ شدہ بیٹریاں نکال لی گئیں۔

گاڑی کے تمام مسافر محفوظ ہیں۔

a3w
a3w