پولیس اسٹیشن کے سامنے دم ہوتو پکڑلو،ڈائیلاگ بولنے والا نوجوان اوراس کے ساتھی گرفتار
پولیس اسٹیشن کے سامنے دم ہوتو پکڑلو،ڈائیلاگ بولنے والا نوجوان اوراس کے ساتھی گرفتارہوگیے۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع اننت پورمیں پیش آیاجہاں نشہ میں دھت نوجوانوں کی غنڈہ گردی دیکھی گئی۔

حیدرآباد: پولیس اسٹیشن کے سامنے دم ہوتو پکڑلو،ڈائیلاگ بولنے والا نوجوان اوراس کے ساتھی گرفتارہوگیے۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع اننت پورمیں پیش آیاجہاں نشہ میں دھت نوجوانوں کی غنڈہ گردی دیکھی گئی۔
گانجہ اور شراب کے نشہ میں انہوں نے ایک نوجوان کو بے رحمی سے زدوکوب بھی کیا۔
یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک ملزم نے پولیس اسٹیشن کے سامنے ہی فلمی انداز میں ڈائیلاگ مارتے ہوئے کہا: "دم ہے تو پکڑو شیخاوت…… پکڑو گے تو چھوڑ دوں گا اننت پور میں! اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو کر عوام اور حکام کی توجہ حاصل کی۔
واقعہ کے بعد اننت پور ون ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ نشہ میں دھت ہو کر ان نوجوانوں نے نہ صرف ایک شخص پر حملہ کیا بلکہ پولیس کے سامنے بھی دھمکی آمیز رویہ اپنایا۔
پولیس نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اشیاء کے استعمال اور غنڈہ گردی کے خلاف سخت اقدامات کا انتباہ دیا ہے۔ گرفتار نوجوانوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔