حیدرآباد

امیت شاہ نے حیدرآباد کی نیشنل پولیس اکیڈیمی میں انٹی گریٹیڈ اانڈور شوٹنگ رینج کا ورچول طریقہ سے سنگ بنیاد رکھا

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج حیدرآباد میں نیشنل پولیس اکیڈیمی (این پی اے)میں ایک نئے انٹی گریٹیڈ اانڈور شوٹنگ رینج کا ورچول طریقہ سے سنگ بنیاد رکھا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج حیدرآباد میں نیشنل پولیس اکیڈیمی (این پی اے)میں ایک نئے انٹی گریٹیڈ اانڈور شوٹنگ رینج کا ورچول طریقہ سے سنگ بنیاد رکھا۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

امیت شاہ، جنہوں نے آندھرا پردیش میں کئی پروگراموں میں حصہ لیا، حیدرآباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں ایک جدید، نئی شوٹنگ رینج کا اے پی سے ورچول طریقہ کے مطابق سنگ بنیاد رکھا۔

یہ شوٹنگ رینج 27 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین ٹکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس شوٹنگ رینج میں ایک ہی وقت میں 10 آئی پی ایس پروبیشن عہدیداروں کو تربیت دی جا سکتی ہے، جو 50 میٹر لمبی ہے،اس میں 10 لائنیں ہیں،اس میں مکمل طور پر خودکار خصوصیات ہیں۔