دہلی

لال قلعہ حملہ کیس، عارف کی سزائے موت کی تاریخ طئے کی جائے: تہاڑ جیل حکام

دہلی کی تہاڑ جیل کے حکام نے تیس ہزاری کورٹ کو لکھا ہے کہ لشکر طیبہ کے دہشت گرد محمد عارف عرف اشفاق کو سزائے موت دینے کی تاریخ کو قطعیت دے دی جائے۔

نئی دہلی: دہلی کی تہاڑ جیل کے حکام نے تیس ہزاری کورٹ کو لکھا ہے کہ لشکر طیبہ کے دہشت گرد محمد عارف عرف اشفاق کو سزائے موت دینے کی تاریخ کو قطعیت دے دی جائے۔

سپریم کورٹ نے چند ماہ قبل اس کی درخواست ِ نظرثانی 2000 کے لال قلعہ حملہ کیس میں مسترد کردی تھی۔

جیل حکام نے 3 فروری کو اے ایس جے او پی سائنی کی عدالت کو مکتوب روانہ کیا۔

22دسمبر 2000 کو لال قلعہ پر حملہ میں 2 فوجیوں اور ایک شہری کی جن گئی تھی۔ عارف کو 3 دن بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

کال ریکارڈس اور حملہ میں استعمال اسلحہ کی مدد سے اس کا پتہ چلایا گیا تھا۔