تلنگانہ

امیت شاہ کھمم میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے

بی جے پی قائدین کا کہناہے کہ ریاست میں مخالف کے سی آر اور مخالف حکومت لہر چل رہی ہے۔ سماج کے تمام طبقات بشمول طلبہ ونوجوان‘ملازمین اورکسان حکومت پر برہم ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بی جے پی کی انتخابی مہم کو تقویت دینے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 27اگست کوکھمم میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔جلسہ عام سے قبل ایک ریالی کااہتمام کیاجائے گا جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے موضع اُودنڈا پور منڈل تانڈور میں “تعلیمِ بالغان و بالغات”کا آغاز
عمران پرتاب گڑھی کی مہم سے مہاراشٹر کارپوریشن الیکشن میں کانگریس کو کامیابی ملی
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا

مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لئے بی آرایس امیدواروں کے ناموں کی فہرست کی اجرائی کے بعد امیت شاہ کا یہ پہلا دورہ تلنگانہ ہے۔امیت شاہ‘ اپنے دورہ کے دوران پارٹی کے سینئر قائدین سے ملاقات کریں گے اور ریاست میں بی جے پی کی انتخابی مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

 بی جے پی قائدین کا کہناہے کہ ریاست میں مخالف کے سی آر اور مخالف حکومت لہر چل رہی ہے۔ سماج کے تمام طبقات بشمول طلبہ ونوجوان‘ملازمین اورکسان حکومت پر برہم ہیں۔